ارطغرل غازی کے سپاہی پاکستان پہنچ گئے

1557

عالمی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی کے معروف اداکار جاوید جیتن گنیر (دوآن ایلپ) پاکستان پہنچ گئے

ترکش اداکار کی پاکستان آمد پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویلکم پاکستان کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ایئر پورٹ پر مداحوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی میں دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے ترکش اداکار جاوید جیتن گنیر پاکستان پہنچ گئے، ترک اداکار جاوید جیتن گنیر نے اپنے مداحوں کو پاکستان پہنچنے کی اطلاع انسٹاگرام کے ذریعے دی۔ جہاں انہوں نے اپنے بورڈنگ پاس کی تصویر شیئر کی جب کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے کے بعد انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ گڈ مارننگ اسلام آباد۔

ذرائع کے مطابق ترکش اداکار جاوید جیتن گنیر مصور عباسی ایڈووکیٹ کی درخواست پر دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے ہیں جہاں وہ مختلف مقامات کا دورہ کریں گے اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقات بھی کریں گے۔ صرف یہی نہیں بلکہ ترکش اداکار کی پاکستان آمد پر سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ویلکم پاکستان کے نام سے ٹاپ ٹرینڈ بھی بن گیا جس میں ترکش اداکار جاود چتن گنر کو پاکستانی مداحوں نے ملک میں خوش آمدید کہا اور خوشی کا اظہار کیا۔