پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مجموعی اموات6393 تک پہنچ گئی

393

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد تقریبا 3لاکھ3ہزار 89 تک پہنچ گئی ہے جبکہ6393 مریض انتقال کرگئے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر حکومت پاکستان کی ویب سائٹ سے جاری کردہ اعدادوشمار
کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 1لاکھ 32ہزار591، پنجاب میں 97,946 ،بلوچستان میں 13,690، خیبرپختونخواہ 37،140، گلگت بلتستان میں 3297، وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں 15,984 اور آزاد کشمیر میں 2441 افراد میں مصدقہ تصدیق ہوئی ہے جبکہ سندھ میں کورونا وبا سے2448، پنجاب2220، خیبرپختونخوا 1257، اسلام آباد 178، گلگت بلتستان79، بلوچستان145 اور آزاد کشمیرمیں 66 اموات کا شکار ہوئےجبکہ 2 لاکھ 90 ہزار760افراد اب تک اس مہلک وبا سے مکمل طور پر صحتياب ہوچکے ہیں۔
ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 29ہزار097ٹیسٹ کے دوران 665نِئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اب تک حالیہ عداد و شمار کے مطابق 4 افراد لقمہ اجل بنے ہیں۔
واضح رہے کہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے 2کروڑ97 لاکھ37ہزار991 افراد متاثر، 9لاکھ 39ہزار364 افراد جان کی بازی ہارگئے جبکہ کورونا وائرس سے متاثرہ 2کروڑ15 لاکھ 48ہزار231 افراد اب تک مکمل صحتیاب ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد کے سیکٹر ایف6ٹو کالج فار گرلز میں کورونا کے2کیسز جبکہ پشاور کینٹ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول نمبر1 میں کورونا کے 7 کیسز مثبت آئے ہیں۔