کورونا وائرس: مسجد اقصیٰ تین ہفتوں کے لیے بند

493

بیت المقدس:فلسطین میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حکومت نے مسجد اقصیٰ کو تین ہفتوں کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی یروشلم کے اسلامک وقف بورڈ کا کہنا ہے کہ جمعہ سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کا داخلہ تین ہفتوں کے لئے بند کر دیا جائے گا۔

وقف بورڈ کے رکن حاتم عبدالقادر نے میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ مسجد اقصیٰ کھلی رہے گی اور یہاں پانچ وقت آذان اور نماز کی ادائیگی کو نہیں روکا جا رہا ہے،صرف عوام کے داخلے پر پابندی عائد ہے۔

 انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی گارڈز اور اسٹاف کو مسجد اقصیٰ میں نماز کی اجازت ہو گی،عام لوگوں کے لئے مسجد بند رہے گی۔

خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ صحت کے مطابق اس وقت مشرقی یروشلم میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔