این ای ڈی یونیورسٹی میں ایس او پیز کے ساتھ انٹری ٹیسٹ

692

کراچی(اسٹاف رپورٹر): این ای ڈی یونیورسٹی میں میں کورونا وایس او پیز کے ساتھ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں این ای ڈی یونیورسٹی کے تحت کورونا ایس او پیز کےساتھ انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کا مرحلہ شروع کردیا گیا، این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں داخلہ ٹیسٹ 6 دنوں کے دوران 3 شفٹوں میں لیےجائیں گے۔

این ای ڈی انتظامیہ کے مطابق انٹری ٹیسٹ میں 9ہزار سے زائد طلبہ و طالبات کی شرکت متوقع ہے جبکہ این ای ڈی کی 2097 تھرانسٹیوٹ 60 نشستوں کیلیے ٹیسٹ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

کورونا وبا کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ نے انٹری ٹیسٹ جامعہ کی 28 لیبز میں منعقد کررہی ہے جبکہ ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرایا جارہا ہے۔

ٹیسٹ کے دوران سماجی فاصلےکو برقرار اور طلباء کو ماسک بھی فراہم کیے گئےجبکہ ٹیسٹ کیلیے آئے طلباء کا ٹمپریچر چیک کیا جا رہا ہے۔