حکمران بارش متاثرین کی مدد کے بجائے تذلیل کررہے ہیں،راشد سومرو

85
سکھر: جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل راشد محمود سومرو ختم نبوت، ناموس صحابہ واہل بیت کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

بدین(نمائندہ جسارت) جمعیت علماء اسلام (ف)سندھ کے جنرل سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے کہا ناہل اور کرپٹ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بارش متاثرین کی مدد کے بجائے مذاق اورتذلیل کر رہے ہیں۔ حکمرانوں نے عوام کو بھوک بے روزگاری مہنگائی
اوربے امنی کہ سواکچھ نہیں دیا۔جمعیت علماء اسلام کے صوبائی سیکرٹری علامہ راشد محمود سومرو نے گزشتہ روز کھورواہ میں جلسہ عام سے خطاب اور بدین کے گوٹھ حاجی فقیر محمد سومرو (بانڈاپور) میں حاجی محمد حنیف کی جانب سے دیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا وفاقی اور صوبائی حکمران ایک جانب عوام کو سبز باغ دکھا کر جھوٹے وعدے کر رہے ہیں اور قومی خزانہ کو عوام کی فلاح ملکی ترقی کی بجائے لوٹ رہے ہیں۔ عوام کو غربت بے روزگاری غربت بھوک اور بے امنی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔راشد محمود نے کہا جعلی متاثرین کے مصنوعی کیمپ بنا کر بلاول زرداری نے متاثرین سے مذاق کیا۔ ان کیمپوںمیں بارش متاثرین کی بجائے وڈیرو ،میروں اور پیروں کے ہاری اورذاتی نوکر لائے گئے۔ سندھ حکومت نے غریب اور بے یارومددگار متاثرین کے سر پر ہاتھ رکھنے اور راشن تقسیم کرنے کا ڈرامہ رچا کر مذاق اور سیاست کی۔انہوں نے کہا پیپلزپارٹی اور بلاول ناکام ہو چکے ہیں۔ سندھ کے عوام متبادل قیادت کی طرف دیکھ رہے ہیں اور ہم بلدیاتی انتخاب میں سندھ بھر کی ہر نشست پر امیدوار نامزد کر کے مقابلہ کریں گے اور ہم عوام کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔ عوام ہمارے نمائندوں پر اعتماد کریں۔اس موقع پر مولانا عیسیٰ سموں مولانا فتح محمد مہری اور،اللہ بخش نوتیار،عبدلمالک بوہڑ، عبدالرحیم گوپانگ نے بھی خطاب کیا۔