سمندر کی تہہ میں تعمیر شدہ سرنگ جسکی تعمیر میں 24 سال لگ گئے

1772

دنیا کی پہلی طویل ترین سرنگ ریل گاڑی کیلئے بنائی گئی تھی جس کا نام ‘سیکان’ ہے جو کہ جاپان میں میں موجود ہے۔

سیکان سرنگ کو عوام کیلئے 1988 میں کھولا گیا لیکن اس کی تعمیر کے دوران جو مسائل درپیش تھے انہیں حل کرتے کرتے 24 سال لگے۔

یہ سرنگ جاپانی جزیرے ہونشو کو دوسرے جزیرے ہوکایڈو سے ملاتی ہے اور اس کی تعمیر سمندر کی تہہ سے بھی 330 فٹ نیچے ہوئی ہے۔ اس کی کُل لمبائی 33.5 میل ہے جس میں سے 14.5 میل سمندر کے فرش (seabed) سے نیچے ہے۔