طلبہ کی اسکولوں میں واپسی پر خوشی ہے: وزیر تعلیم شفقت محمود

462

اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ آج ایک مبارک دن ہے، ہمیں طلبہ کی اسکولوں میں واپسی پرخوشی ہے۔

دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم نے کہا کہ آج ایک مبارک دن ہے، قوم نے ڈٹ کر کورونا وبا کا مقابلہ کیا ہے، حکومت کی کاوشوں سے یہ دن آیا۔

وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت کی مثالی کارکردگی ہے، تمام تعلیمی اداروں سے گزارش ہے کہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد ضروری ہے، ہر بچہ ماسک کا لازمی استعمال کرے، چاہے گھر میں کپڑے کا ماسک بنا لیا جائے۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اسکولوں میں کورونا سے بچاؤ کے انتظامات کا جائزہ لےگی۔