لاہور زیادتی واقعہ: خاتون نے ملزمان کی شناخت کرلی

815

لاہور: گجرپورہ لنک روڈ پر زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون نے ملزم عابد اور شفقت کو شناخت کرلیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے دونوں ملزمان کی تصاویر متاثرہ خاتون کو بھیجی تھی، جسے اس نے شناخت کرلیا ہے، متاثرہ خاتون نے متعلقہ ایس ایچ او پرعدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایچ او کیس کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

متاثرہ خاتون نے وزیراعظم عمران خان سے زیادتی کے مجرموں کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

خاتون نے اپنے بیان میں کہا کہ میں اور میرا خاندان تحریک انصاف کے حامی ہیں، نہیں پتہ تھا کہ مجھے تبدیلی کی قیمت ساری زندگی چکانی ہوگی۔