اسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کی تیاری کرلی گئی

398

سوئی سدرن گیس کمپنی نے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کی تیاری مکمل کر لی۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے نادہندہ سرکاری اسپتالوں کی گیس منقطع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے حتمی فہرستیں مرتب کرلیں ، ترجمان کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں بڑے سرکاری نادہندہ اسپتالوں کی گیس کاٹی جائے گی۔ نادہندہ ادراوں کے خلاف کار روائی کیلے جامع حکمت عملی بنالی ہے، این آئی سی ایچ ، لیاری جنرل اسپتال ،سول ہسپتال کا ٹراماسینٹر ، سندھ گورنمنٹ اسپتال، سول سروسز اسپتال نزد خالق دیناہال ، آئی سی یو ٹراماسینٹر اینڈ کارڈک سینٹر کورنگی 5 نمبر نادہندگان میں شامل ہیں۔

ایس ایس جی سی کے مطابق ادائیگی کیلییے متعدد بارنوٹسز جاری کیے گئے، این آئی سی ایچ 52 لاکھ سے زائد،لیاری جنرل اسپتال پر22لاکھ روپے اور سول اسپتال کے ٹراماسینٹرپر2 کروڑ78لاکھ سے زائد واجب الادا ہیں ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ آئی سی یو ٹرامااینڈ کارڈک سینٹر کورنگی 5 نمبر 33 لاکھ اور سندھ گورنمنٹ اسپتال نارتھ کراچی 26 لاکھ سے زائد کا نا دہندہ ہے جبکہ کھوکھراپار اسپتال پر26 لاکھ سے زائد اور سول سرجن اسپتال ایم اے جناح روڈ پر 33 لاکھ 98 ہزار سے زائد واجب الادا ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق 15 ستمبر کے بعد کسی بھی نادہندہ کے ساتھ کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، مقررہ تاریخ تک واجب الادا رقم ادا نہیں کی گئی تو گیس کے کنکشنز منقطع کر دیے جائیں گے۔