جامعہ کراچی میں امتحانات کیخلاف طلباء کا احتجاج

628

کراچی: کورونا وائرس کےباعث 6 ماہ بعد تعلیمی ادارے کھولنے پر جامعہ کراچی  اور  وفاقی اردو یونیورسٹی کے گلشن کیمپس میں  طلباء نے پہلے ہی روز یونیورسٹی انتظامیہ کےخلاف اختجاج کیا۔

جسارت نیوز کے مطابق جامعہ کراچی  میں طلباء نےایڈمن بلاک کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث دوران لاک ڈاؤن  کے دوران آن لائن کلاسز میں اساتذہ نے کچھ نہین پڑھایا صرف اسائمنٹ دیتے رہے اب امتحان کیوں لیے جارہے ہیں۔

طلباء نے یونیورسٹی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ طلباء سے کسی قسم کے امتحانات نہ لیے جائیں بلکہ آن لائن کلاسز ہی بنیاد پر پروموشن دیا جائے۔

دوسری جانب کورونا وائرس کے 6 ماہ بعد  وفاقی اردو یونیورسٹی کے گلشن کیمپس میں  طلباء  جب یونیورسٹی پہنچے تو انتظامیہ گیٹ کھولنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وائس چانسلر کی جانب سےیونیورسٹی میں کوئی ایس او پیز جاری نہیں کیے گئے اس وجہ سے طلباء کو اندر نہین آنے دیا جارہا ۔

یونیورسٹی کا گیٹ نہ کھولنےپر طلباء پریشان اور شدید گرمی میں خوار ہوتےرہےجبکہ بعض طلباء کلاس لیے بغیر گھر چلے گئے۔