پنڈی گھیب میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ

507
File Photo

ضلع اٹک کے شہر پنڈی گھیب میں پاک فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔

ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق طیارے کو حادثہ مکیال کے قریب پیش آیا، طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے میں پائلٹ محفوظ رہا، پائلٹ نے طیارہ گرنے سے چند لمحے پہلے نکال لیا۔

پاک فضائیہ کے مطابق جائے وقوعہ پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کے لیے بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔