پی ایس ایل سے مایوس کن خبر آگئی

493

پشاور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نئے سیزن کے آغاز سے قبل ہی پشاور کے باسیوں کے لیے مایوس کن خبر آگئی۔

میڈیا رپورٹ کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل 2021 کے میزبان شہروں سے پشاور کے نام کو خارج کردیا۔

ترجمان پی سی بی  نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ پشاور کے ارباب نیاز اسٹیڈیم میں ترقیاتی کام ابھی ادھورے ہیں جس کی وجہ سے وہاں میچز  کرانا فی الحال ممکن نہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پی سی بی حکام نے اس بات کا یقین دلایاتھا کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے کچھ میچز پشاور میں منعقد کیے جائیں گے۔

دوسری جانب حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں بھی پی ایس ایل 2021 کے میچز منعقد نہیں ہوسکیں گے۔

رواں سال کی طرح پاکستان سپر لیگ چھٹے سیزن کے میچز بھی صرف راولپنڈی، کراچی، ملتان اور لاہور میں ہونگے۔

واضح رہے کہ رواں سال کورونا وائرس کے باعث پی ایس ایل 5 کے پلے آف میچز اگلے ماہ نومبر مین کھیلے جائیں گے۔