کورونا وائرس: سعید غنی نجی اسکولوں کے دورے پر نکل پڑے

640

کراچی(اسٹاف رپورٹر): وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی کا کورونا وائرس کے 6 ماہ بعد کھولنے والے سرکاری اور نجی اسکولوں کے دورے پر لیاری پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کوویڈ-19 کے6 ماہ بعد صوبے بھر میں سرکاری اور نجی، اسکولوں  کے دورے پر لیاری پہنچے، صوبائی وزیر نے ایرانیان گورنمنٹ اسکول، کے ایم اے اسکول، رونق اسلام گرلز کالج سمیت دیگراسکولوں کا دورہ کیا۔

صوبائی وزیر نے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسکول کے ایس او پیز کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں، ایس او پیز پر عمل درآمد کرکے ہم اپنے آپ کو اور اپنوں کو اس وبا سے محفوظ رکھ سکتے ہیں،سکول کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات مل کر اس عزم کا اعادہ کریں کہ ہمیں کورونا کو شکست دینا ہے۔

سعید غنی نے لیاری کے علاقوں آگرہ تاج کالونی، موسی لائن، نیاآباد سمیت اطراف کے علاقوں میں قائم ٹی ایس ایف اسکول، عبداللہ ہارون اسکول، عبداللہ ہارون کالج اور دیگر کا دورہ کیا۔

سعید غنی نے اسکول انتظامیہ کو سخت تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وین ڈرائیوروں کو ماسک فراہم کیے،اسکول میں ٹیچنگ و نان ٹیچینگ اسٹاف مکمل ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنائے۔