وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ، نوٹنگھم  شائر، سسیکس اور گلوسٹر شائر سرفہرست

101

لندن (جسارت نیوز) وائٹالٹی بلاسٹ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں نوٹنگھم شائر، سسیکس اور گلوسٹر شائر کی ٹیمیں اپنے اپنے گروپس میں سر فہرست ہیں۔ اب تک کھیلے گئے میچز میں نارتھ گروپ سے نوٹنگھم شائر کی ٹیم سب سے زیادہ 12 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ لنکا شائر 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، سائوتھ گروپ سے سسیکس کی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ سرے کی ٹیم 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے اسی طرح سینٹرل گروپ سے گلوسٹر شائر کی ٹیم 11 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے جبکہ نارتھمپٹن شائر اور واروکشائر کی ٹیمیں 9,9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں ۔