فلسطینی حکومت کا عرب لیگ کے ساتھ تعلق ختم کرنے پر غور

510

بیت المقدس: فلسطین کی پارلیمنٹ عرب لیگ کے ساتھ تعلق ختم کرنے کے حوالے سے تجاویز صدر محمود عباس کو بھیجے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی وزیراعظم محمد اشتیہ نے کابینہ کے اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ عرب لیگ اب عربوں کے غیر متحرک ہونے کی علامت بن گئی ہے۔

یہ فیصلہ اسرائیل کے ساتھ یو اے ای اور بحرین کے تعلقات قائم ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔

خیال  رہے کہ گذشتہ ہفتے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کے اہم اجلاس میں فلسطین کی طرف سے پیش کی گئی قرار داد کو مسترد کر دیا گیا تھا، جس میں فلسطین نے عرب ممالک سے اسرائیل اور یو اے ای کے درمیان تعلقات پر معاہدے کی مذمت کی تھی۔