اوورسیز پاکستانیوں نے اگست میں 2095 ملین ڈالر بھیجے، وزیراعظم

379

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 2095 ملین ڈالر بھیجے.    

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر سے متعلق اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ اگست 2020 میں سمندر پار پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں  دو ہزرا 95  ملین ڈالر  بھجوائے.

وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 24.4 فیصد زیادہ ہیں۔ جولائی 2020 میں یہ ترسیلات 2,768 ملین ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچیں۔ رواں مالی سال کے پہلے 2 ماہ کے دوران یہ ترسیلات گزشتہ برس کے اسی دورانیے کی نسبت31فیصد زیادہ رہیں۔