عمارت گرنے کا نوٹس، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کرلی

322

کراچی : وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری  میں  ایک اور رہائشی عمارت گر گئی جس میں  2 اور زندگیاں دبنے سے ختم ہوگئیں جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں، اس   واقعے  کی رپورٹ  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے طلب کرلی ہے ۔

دوسری جانب میڈیا کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول کی ٹیم موقع پر پہنچی اور علاقے کا معائنہ کیااور بتایا کہ گرنے والی عمارت کے برابر والی عمارت میں تعمیرات جاری تھیں اور  بھاری مشنری سے کھدائی کی جارہی تھی جو عمارت گرنے کا باعث بنی۔

ایس بی سے اے ترجمان کے مطابق  زیر تعمیر عمارت کے مالک کو واقع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے، مکان مالک اور کھدائی کرنے والے ٹھیکدار پر مقدمہ درج کرنے کی سفارش بھی کردی گئی ہے ۔

واضح رہے لیاری میں عمارت گرنے کا یہ دوسرا وقع ہے جو 7دن کے اندر پیش آیا ہے ، اس سے پہلے کورنگی اللہ والا پر عمارت زمین بوس ہوگئی تھی ۔