کراچی، شارع فیصل کے قریب بلڈنگ میں آگ لگ گئی

464

کراچی: ابتدائی میڈیا رپورٹس کے مطابق شارع فیصل ہل پارک کے قریب پلازہ کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی۔

فرئربریگیڈ ترجمان کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں اور آگ پر قابو پانے کے لیے فائربریگیڈ کی 2گاڑیاں اور اسنورکل  جائے وقوعہ پر فوری روانہ کردی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق پلازہ کی بالائی منزل میں آگ لگ گئی ہےاور اس عمارت میں مختلف کمپنیوں کے دفاتر ہیں اور ریسیکو ٹیموں کی جانب سے دفاتر میں موجود عملے کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک کوئی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

ترجمان کا مزیدکہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔