یروشلم :اسرائیلی فوج نے ایک اور مسجد شہید کرنے حکم دے دیا

631

یروشلم :اسرائیلی فوج نے مقبوضہ یروشلم کی سیلیوان وادی میں القعقہ مسجد شہید کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسجد کمیٹی کے ممبر خالد ابو طحہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نے مسجد کی دوسری منزل شہید کرنے کا حکم دیا ہے جو دو ماہ پہلے تعمیر کی گئی تھی۔

اسرائیلی میونسلپٹی نے فلسطین کو اس حکم پر اپیل کے لئے 30 روز کا وقت دیا ہے۔

ابو طحہ  کا کہنا تھا  کہ اسرائیل کی حکومت کئی سالوں سے مسجدوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور کئی مساجد پر جرمانے عائد کئے ہیں جبکہ کئی مساجد میں تعمیراتی کام روکنے کا حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل فلسطین میں کئی مساجد کو شہید کر چکا ہے اور آئے روز اسرائیلی عدالتیں یا فوج مساجد کو بند کرنے یا انہیں شہید کرنے کا حکم دیتی رہتی ہیں۔