سی این جی اسٹیشنز کی بندش کاشیڈول جاری

420

کراچی:  سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی)  کا کہنا ہے کہ سی این جی صارفین کو رواں ہفتے 3 روز سی این جی کی بندش کا سامنا ہوگا۔

سوئی سدرن گیس ترجمان کے مطابق ایس ایس جی سی کے گیس سسٹم میں کم پریشر کی وجہ سے سوئی سدرن کو گھریلو صارفین اور کمرشل سیکٹر کی طلب پوری کرنے میں انتہائی دشواری کا سامنا ہے۔

گھریلو صارفین کی طلب پوری کرنے کی غرض سے سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو آج صبح (14ستمبر) بروز پیر، 16 ستمبر بدھ اور 18 ستمبر بروز جمعہ صبح 8 بجے سے اگلے 24 گھنٹے تک گیس کی ترسیل معطل رہے گی۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس سپلائی بندش کا فیصلہ لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت صوبے بھرکیا جارہا ہے۔