“سی پیک کے تحت پاکستان میں صنعتی ترقی کا عمل تیز ہورہا ہے”

475

چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ سی پیک کے ذریعے پاکستان میں صنعتی ترقی کا عمل تیز ہورہا ہے.

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ٹوئٹر ہینڈل پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ رشکئی  اسپیشل اکنامک زون کی ڈویلپمنٹ کےلیے معاہدے پر دستخط آج ہوں گے جبکہ معاہدے پر دستخط کی تقریب وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی.

عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ فیصل آباد کے بعد رشکئی دوسرا خصوصی اقتصادی زون ہوگا اور چائنا روڈ اینڈ برج کنسٹرکشن کمپنی  خیبرپختونخواحکومت کے ساتھ ڈویلپمنٹ پارٹنر ہے اور سی پیک کے تحت پاکستان میں صنعتی ترقی کا عمل تیز ہورہا ہے.