پیارے کے رہنما محمد یونس کاکاخیل لندن روانہ

148

پی آئی اے ریٹائیرڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن (پیارے) کے سیکرٹری جنرل سید طاہر حسن (چیفی) کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایسوسی ایشن کے صدر محمد یونس
کاکاخیل لندن میں اپنے جواں سال بیٹے عدنان کاکاخیل کی اچانک رحلت کے باعث کچھ عرصے کے لیے لندن تشریف لے گئے ہیں۔ لہٰذا ان کی غیر موجودگی میں موجودہ سینئر نائب صدر چودھری محمد اعظم پیارے کے قائم مقام صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیں گے۔