ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، حبیب خان

338

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) یوتھ فرینڈز آگنائزیشن کی جانب سے جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف حبیب خان، خاور، جنید ڈاہری، افشاں شیخ ودیگر کی قیادت میں حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے ملزم کو گرفتار کرکے سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا۔ مقررین نے کہا کہ ملک میں جنسی زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ قانونی کمزوری یا قانون پر عمل درآمد نہ ہونا ہے۔