سوشل میڈیا پر صحافیوں کی کردار کشی کا نوٹس لیا جائے، صابر بھند

268

دادو (نمائندہ جسارت) دادو پریس کلب کا ہنگامی اجلاس صدر پریس کلب صابر بھنڈ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں سینئر صحافیوں طارق لغاری، نظام شیخ، ولی چانڈیو، قربان خشک، شعیب تھہیم، شہزاد چانڈیو، مقصود چانڈیو، ڈاکٹر آفتاب بھنڈ، ممتاز بھنڈ، آزاد بلوچ، ولی محمد لونڈ، جلال سولنگی سمیت تمام اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں پریس کلب کے صحافیوں کی بلاجواز سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے کی شدید مذمت کی۔ اس موقع پر سینئر صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دادو پریس کلب نے ہر وقت غریب عوام کی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچائی ہے، دادو میں واحد پریس کلب ہونے پر عوام میں خوشی کی لہر ہے۔ پریس کلب ہر وقت عوام کے مسائل کے حل کی جدوجہد میں سب سے آگے تھا اور رہے گا۔ گزشتہ ایک ہفتے سے ایک منظم سازش کے تحت دادو پریس کلب کو کچھ شر پسند عناصر نشانہ بنا کر سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت معاملات کو منسوب کرکے ادارے کی کردار کشی کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر دادو، ایس ایس پی دادو اور انفارمیشن ڈپارٹمنٹ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں، اب تک شر پسند عناصر جو کہ قبضہ مافیا، بلیک میلر ہیں ان کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آسکی ہے۔ انہوں نے ڈی سی دادو، ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ دادو پریس کلب اور صحافیوں کی کردار کشی کرنے والے شر پسند عناصر کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔