سکھر، موبائل فونز چھیننے اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار

149

سکھر( نمائندہ جسارت) موبائل فونز چھیننے اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ گرفتار، 20 موبائل فون برآمد، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے برآمد شدہ مسروقہ موبائل مالکان کے حوالے کردیے، ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرکے قبضے سے 20 مسروقہ موبائل فون برآمد کرلیے۔