شکارپور،ٹماٹرکی پیٹیوں سے برآمد کی گئی چرس کم ظاہر کی گئی

233

شکارپور(نمائندہ جسارت) ٹماٹر کی پیٹیوں سے چرس برآمد ہونے والہ معاملہ، پولیس نے دو من چرس ظاہر کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا دو افراد کو تفتیش کے بعد رہا کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے شکارپور کی سبزی منڈی سے آنے والی مزدا میں ٹماٹر کی پیٹیوں سے چرس برآمد ہونے والے معاملے پر پولیس نے صرف دو من چرس ظاہر کرکے ظہور سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے اسٹورٹ گنج تھانے پر مقدمہ درج کرلیا تفتیش کے بعد دو افراد کو رہا کردیا گیا ۔دوسری جانب چرس غائب کرنے کا ایس ایس پی شکارپور کامران نواز پنجھوتا نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او اسٹورٹ گنج مزمل سومرو کو معطل کرکے لائن حاضرکردیا ہے اور اے ایس پی سٹی کامران زرغون کو معاملے کی انکوائری کے لیے مقرر کردیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اسٹورٹ گنج پولیس نے سبزی منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے ٹماٹروں کی چالیس پیٹیوں سے بڑی مقدار میں چرس برآمد کی تھی۔