میہڑ، سبزی، پھل اور کریانہ سمیت گوشت کے بھاؤ بڑھ گئے

141

میہڑ (نمائندہ جسارت) میہڑ میں سبزی، پھل اور کریانہ سمیت گوشت کے بھاؤ بڑھ گئے، غریب آدمی سبزی خریدنے سے بھی محروم ہوگیا، انتظامیہ غائب، سبزی، پھل، گوشت اور مچھلی فروشوںکی موجیں ہوگئیں۔ آلو 60 روپے، پیاز 60، ٹماٹر 150، کریلا 80، پالک 60، بھنڈی 100، مرچ 150، بینگن 100 روپے کلو پر فروخت ہونے لگے جبکہ چاول، آٹا، چینی، مچھلی اور گوشت مہنگا ہونے کے باعث دہاڑی دار مزدور طبقہ پریشان ہوگیا۔ اس سلسلے میں مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں نور احمد، عبدالواحد، سرفراز، سجاد، منظور چانڈیو نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے غریب لوگ سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ میہڑ تحصیل میں غیر قانونی بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف نوٹس لے کر بیوپاریوں اور ڈیلروں کیخلاف کارروائی کرکے شہریوں سے انصاف کیا جائے۔