میرپور خاص، بارش سے متاثرہ خاتون تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق

180

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) میرپورخاص حیدرآباد روڈ پر پناہ گزین بارش سے متاثرہ خاتون تیز رفتار موٹر سائیکل کی ٹکر سے جاں بحق ہو گئی۔ حالیہ طوفانی بارشوں سے متاثر ہو کر حیدرآباد میرپورخاص مرکزی شاہراہ پر پناہ لینے والی ضعیف العمر خاتون ہوسی کولہی کو تیز رفتار موٹر سائیکل سوار نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہوگئی جسے سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی اور چل بسی۔