سندھ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ کا آغاز

314

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سندھ رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ یونین کلب کراچی میں شروع ہو گئی۔افتتاحی روز مینز سنگلز میں کھیلے گئے مقابلوں میں عامر ممتاز، عزیز کچھی، مصحب عمیر، محمد احمد، شعیب عباس اور شاہد امان نے اپنے اپنے میچز جیت کر اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ، انڈر 15 کے مقابلوں میں احسن احمد اور عبداللہ رزاق نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کرکے اگلے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا،چیمپیئن شپ میں 9 کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں، جن میں مینز سنگلز اینڈ ڈبلز، لیڈیز سنگلز، انڈر17، انڈر15، انڈر13، انڈر 11، انڈر9 اور انڈر 7 کے مقابلے شامل ہیں، چیمپیئن شپ میں سافٹ ٹینس کے مینز اور لیڈیز سنگلز اور وہیل چیئر ڈبلز کے مقابلے بھی شامل ہیں ۔ چیمپیئن شپ 18 ستمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔