امارات کے 2 کرکٹرز اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل

335

دبئی(جسارت نیوز) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 2 کرکٹرز اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی کرنے پر معطل کر دیئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق یو اے ای کے کرکٹرز عامر حیات اور اشفاق احمد پر اینٹی کرپشن کوڈ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔یو اے ای کرکٹ بورڈ نے دونوں کرکٹرز کو مزید تحقیقات تک معطل کر دیا ۔یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے یو اے ای کے سابق کپتان محمد نوید سمیت 3 کرکٹرز کو اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت فرد جرم عائد کرتے ہو یے معطل کردیا تھا۔یو اے ای کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد نوید، انور بٹ اور قدیر خان پر کل 13 الزامات عائد کیے گئے تھے۔محمد نوید پر ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کوالیفائرز اور امسال ہونے والی ٹی 10 لیگ میں ممکنہ میچ فکسنگ کی پیشکش قبول کرنے کا الزام ہے۔ ان پربدعنوانی کی پیشکش کی اطلاع نہ دینے پر بھی آئی سی سی قوانین کے تحت فرد جرم عائد کی گئی۔شیمن انور پر بھی یہی الزام ہے کہ انہوں نے بدعنوانی میں ملوث ہونے پر رضا مندی ظاہر کی اور ساتھ ہی آئی سی سی کو اس سے آگاہ بھی نہیں کیا۔قدیر خان پر الزام ہے کہ ان کے سیریزمیں بدعنوان عناصر سے روابط رہے جس سے انہوں نے آئی سی سی کو آگاہ نہیں کیا۔مہر چیاکر پر بھی آئی سی سی سے تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر فرد جر م عائد کی گئی ہے۔