پی ایف ایف ‘سی’ لائسنس کوچنگ کورس کا آن لائن تھیوری سیشن کااختتام

181

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایف ایف ‘سی’ لائسنس کوچنگ کورس کا آن لائن تھیوری سیشن کا لاہور اور کراچی میں اختتام ہوگیا، کورس میں دونوں شہروں سے 60 طلباء شرکت کر رہے ہیں اور اس کے انسٹرکٹر پی ایف ایف کے نیشنل ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈینیل لیمونیس ہیں۔آن لائن سیشنز میں انسٹرکٹر محسن الحسنین اور فیفا ریفری ارشاد الحق بھی لیمونیس کے معاون رہے۔ فیفا ریفری ارشاد الحق نے بتایا کہ کوچنگ کورس سے شرکاء کے علم میں اضافہ اور مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔