پاک بھارت سیریز کیلیے سیاسی معاملات کی بہتری لازمی ہے احسان مانی

220

 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی سیاسی صورتحال معمول پر آنے کے بعد ہی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی پر بات ہو گی ، بات چیت کے لیے دونوں ممالک کے سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں۔ انٹرویو میںپی سی بی کے چیئرمین احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی سیاسی صورتحال معمول پر آنے پر ہی پاک بھارت کرکٹ کی بحالی پر بات ہوگی، دونوں بورڈز کے درمیان سیریز کے حوالے سے بات چیت کا آغاز نہیں ہورہا ۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ بات چیت کیلیے دونوں ممالک کے سیاسی معاملات نارمل ہونا ضروری ہیں ، ماضی میں کئی مرتبہ سیریز کے حوالے سے بھارت سے بات ہوئی اب معاملہ انہی کے ہاتھ میں ہے ۔احسان مانی نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی لیگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق حکومتی مداخلت نہیں ہونی چاہئیے ، اس لیے اب آئی سی سی کو بات کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بھارتی بورڈ کے ہاتھ میں کچھ نہیں ، جبکہ پاکستان میں بورڈ حکام کو ایسے ایشو کاسامنا نہیں ۔چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ وہ بھارتی بورڈ کے صدر سے پاکستانی کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں شامل کرنے کی درخواست بھی نہیں کریں گے ۔