یو ایس اوپن نومی اوساکا نے تیسرا گرینڈ سلام ٹائٹل جیت لیا

370

 

نیویارک(جسارت نیوز)22سالہ جاپانی کھلاڑی نومی اوساکا نے یو ایس اوپن کے فائنل میں وکٹوریہ آزارنکاکو شکست دے کر تیسرا گرینڈ سلام ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپانی کھلاڑی نومی اوساکا نے یو ایس اوپن کے فائنل میں اپنے تیسرے گرینڈ سلام ٹائٹل کے لیے وکٹوریہ آزارنکا کے خلاف مقابلے کے دوران شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ نومی اوساکا نے اپنا دوسرا یو ایس اوپن ٹائٹل 1-6-6-3، اور6-3سے جیتا، وہ پہلے سیٹ میں اوساکا آگے تھیں اور دوسرے میں انھیں3-0سے پیچھے رہنے کا خطرہ تھا لیکن جلد ہی وہ کھیل میں واپس آئیں اور اگلے 12میں سے 10 گیمز جیت لیے۔ بیلاروس کی ازارنکا، 2013 کے بعد اپنے پہلے بڑے فائنل میں اوساکا کے آئوٹ ہونے سے پہلے ہی فیصلہ کن مقابلے میں 5-3سے ہار گئیں۔31سالہ ازارنکا نے افتتاحی سیٹ میں جس بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا، بعد میں وہ اسے برقرار رکھنے میں ناکام رہیں اوریہی اوساکا کی کامیابی کی وجہ بنی ۔اوساکانے 2018یو ایس اوپن اور 2019 آسٹریلین اوپن جیت تھا، فائٹ بیک کے بعد اپنا ہر گرینڈ سلام جیتنے کا ریکارڈ برقرار رکھا ہے۔