زلمی کیمپ کے لئے کرکٹ  ٹرائلز کل لاہور میں ہونگے

195

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زلمی کیمپ کے لئے کرکٹ ٹرائلز کل لاہور میں ہونگے۔ زلمی کے ترجمان کے مطابق کھلاڑیوںکے ٹرائلز زلمی ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم اور اسپن بولنگ کنسلٹنٹ ارشد خان لیں گے۔اس سے قبل صوبہ خیبرپختونخوا میں جمرود، پشاور، سوات اور صوابی میں ٹرائلز منعقد ہو چکے ہیں ۔ اگلے مرحلے میں ٹرائلزکل لاہور میں ہوں گے۔ زلمی کیمپ مہم سے پی ایس ایل6 کی ایمرجنگ کٹیگری کرکٹرز سامنے آئیں گے۔