اسلام آباد‘ اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس کی کارروائی‘ خطرناک ملزم گرفتار

175

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی پولیس میںاینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خطرناک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک کروڑ روپے مالیت کی گاڑیاں برآمد کر لی ہیں۔ کارروائی کے نتیجے میں سابق ریکارڈیافتہ کار چوری میں ملوث ملزم کے قبضے سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 06 چوری شدہ گاڑیاں برآمدکر لی گئیں۔