کوئٹہ ،2 گروپوں میں تصادم فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے

229

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے دشت میں 2 گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے، ایدھی ذرائع کے مطابق 13 میل کے علاقے دشت کے قریب صلح کے فیصلے کے دوران ایک گروپ کی جانب سے دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میںجاوید اور محمد رشید زخمی ہوگئے جنہیں سول اسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ۔