سوشل میڈیا پر متنازع مواد روکنے کیلیے قوانین میں ترمیم کیلیے کمیٹی تشکیل

177

اسلام آباد (آن لائن) وزارت انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی نے سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مواد کو روکنے اور لوگوں کی ذاتی زندگیاں بچانے کیلیے قوانین کو بہتر بنانے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی بنانے کی ہدایت وزیراعظم عمران خان نے دی تھی، جس پر عملدرآمد کے لیے ایک بااختیار کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے، جس کے کنوینئر چیئرمین پی ٹی اے باجوہ ہوں گے۔ کمیٹی اپنی سفارشات مرتب کرکے متعلقہ فورم کو دیگی جس کی روشنی میں قانون مزید سخت کیا جائے گا۔