ملزم وقارکے پاس گرفتاری دینے کے سوا چارہ نہیں تھا، فیاض چوہان

186

لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہا ن نے کہا ہے کہ ملزم وقار الحسن کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا تھا اور اس کے پاس گرفتاری دینے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا، ہر ملزم صحت جرم سے انکار کرتا ہے تاہم تحقیقات کے بعد تمام صورتحال واضح ہو جائے گی، ملزم عابد کا انکشاف بھی سائنسی طریقے کار سے ہوا تھا۔ ملزم وقار الحسن کی گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ ملزم وقارالحسن اور عابد علی کی تصاویر سرکاری طور پر جاری کی گئی تھیں، دونوں کے فون کا جیو فینسنگ کے ذریعے ڈیٹا لیا گیا تھا۔ صرف خون کے نمونوں پر اکتفا نہیں کر رہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اس کیس پر لمحہ بہ لمحہ نظر رکھے ہوئے ہیں، کل میڈیا پر خبریں چلنے سے ملزمان الرٹ ہوگئے، بہت ساری چیزیں جانتا ہوں جو ابھی میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کی جا سکتیں۔