حکومت سے نجات کیلیے تمام آپشن کا جائزہ لیا جائیگا‘ راناثنااللہ

199

فیصل آباد(صباح نیوز) مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہاہے کہ حکومت سے نجات کے لیے اے پی سی میں تمام آپشن کا جائزہ لیا جائے گا،اہم نکات پراپوزیشن جماعتیں پہلے ہی متفق اورمتحدہوچکی ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملکی حالات اورحکمرانوں کے کردارکی وجہ سے پوری قوم اُن سے نجات چاہتی ہے۔توقع ہے کہ سینیٹ کے انتخابات موجودہ حکومت کی موجودگی میں نہیں نئی حکومت میں ہوں گے۔نیب نوازشریف کی ضمانت خارج نہیں کراسکتا۔جس کیس میںاُنہیں سزادی گئی اُنہیں بہت جلدانصاف ملے گا،برطرف ہونے والے جج کے سزاسے متعلق بیان ہی کافی ہے۔