مری میں سیاح خاندان پر تشدد،پولیس و انتظامیہ غائب

412

راولپنڈی ( آن لائن ) مری میں سیا حوں کے ساتھ ایک بار پھر بد تمیزی لڑائی، جھگڑا،ایکسپریس وے ریسٹورنٹ میں معمولی تلخ کلامی پرمرد و خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔وزیراعلیٰ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مری میں فیصل آباد سے سیر و تفریح کے لیے آنے والے خاندان پرمری ایکسپریس وے ریسٹورنٹ کے عملے نے معمولی تکرار پر دھاوا بول دیا،انتظامیہ اور پولیس منظر سے غائب رہی ۔ ٹی ایچ کیو اسپتال مری میں زیر علاج زخمی سیاح علی توقیرکا کہنا تھا کہ مجھ سمیت خواتین پر بھی تشدد کیا گیا۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے مری میں سیاحوں پر تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنراور آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے تشدد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ ذمے داروں کوجلد قانون کی گرفت میں لایا جائے ۔دوسری جانبپولیس ترجمان کا کہنا ہے سیاح علی توقیر کی درخواست پر ہوٹل منیجر سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل نہیں آئی ۔ ملوث افرد کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔