اسد اللہ بھٹو ودیگررہنمائوں کی مخدوم عقیل الزمان کی وفات پر تعزیت

422

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی اسد اللہ بھٹو، سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے پیپلز پارٹی کے رہنما مرحوم مخدوم محمد امین فہیم کے بیٹے اور سروری جماعت کے روحانی پیشوا مخدوم محمد جمیل الزمان کے بھائی اور عمر کوٹ کے سابق ڈی سی مخدوم عقیل الزمان کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان و لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔صوبائی امیرمحمد حسین محنتی نے یوسفزئی برادری کے سردار اور ڈی آئی جی ایڈمن ڈاکٹر محمد امین یوسفزئی کے والدحاجی عبدالمجید یوسفزئی کی وفات پربھی دلی دکھ وافسوس کاظہار کیا ہے۔