(ن )لیگ موجودہ صورتحال میں روشن کرن ہے‘امیر مقام

421

سوات (صباح نیوز) ن لیگ پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ ظلم و نا انصافی کی تاریک رات میں ن لیگ امید کی کرن ہے، ہم بہت جلد ترقی و خوشیوںکا پیغام لانے والے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود، خوشحالی، معیشت کی ترقی، اقتصادی بحران کے خاتمے اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیںکریںگے، وطن عزیزکو بحرانوںسے نکالنے کی سکت ن لیگ ہی میں ہے۔