کامیاب معاشی پالیسیوں کو دنیا تسلیم کر رہی ہے ‘گور نر پنجاب

216

لاہور (اے پی پی )گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے لیے کر پشن کا خاتمہ ضروری ہے‘ کامیاب حکومتی معاشی پالیسیوں کو دنیا تسلیم کر رہی ہے، سیاسی مخالفین اگر احتجاج کر نا چاہتے ہیں تو اپنا شوق پورا کر لیں، شفاف اور بلاتفریق احتساب پرکوئی سمجھوتا کیااور نہ ہی آئندہ کر یں گے۔ وہ اتوار کے روز قذاتی سٹیڈیم میں تقریب سے خطاب ‘ وفود سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ موٹر وے پر زیادتی کا شکار ہونیوالی قوم کی بیٹی ہے اور حکومت متاثرہ خاتون کو انصاف دلانے کے لیے تمام وسائل استعمال کر یگی‘ آئین وقانون کے مطابق ملزموں کو نشانہ عبر ت بنایا جائیگا ‘ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں انکو سخت سے سخت سزا دیناضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں چودھری سرور نے کہا کہ تحر یک انصاف جب سے اقتدا ر میں آئی ہے اپوزیشن جماعتیں حکومت کے جانے کی باتیں اور دعوے کر رہی ہیں مگر اپوزیشن جماعتوں کو پہلے بھی مایوسی ہوئی ہے اورآئندہ بھی انکے ہاتھ میں کچھ نہیں آئیگا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں اگر یہ سمجھتی ہیں کہ وہ احتجاج اور دھر نوں کی دھمکیوں سے ملک میں شفاف احتساب کے عمل کو متاثرہ کر سکتی ہیں تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں‘ حکومت احتساب کر نیوالے اداروں کیساتھ ہے‘ شفاف اور بلاتفرا احتساب پرکوئی سمجھوتا کیا نہ ہی آئندہ کر یں گے ۔