پختونخوا :پی ٹی آئی رہنما ملک طاہر اقبال فائرنگ سے جاں بحق

316

ہری پور(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی بزنس مین اور پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے رہنما ملک طاہر اقبال نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک طاہر اقبال ہری پور میں قریبی عزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے کہ کوٹیٹرہ کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے ملک طاہر اقبال موقع پر ہی جاں بحق جبکہ گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ زخمیوں کی شناخت گل نوازولد گل خطاب، ساجد ولد رحمان اور یاسر ولد غلام کے نام سے ہوئی ہے۔ زخیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے جسے ایبٹ آباد ریفر کردیا گیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔واضح رہے کہ مقتول ملک طاہر اقبال کا امریکا میں کاروبار تھا اور وہ وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست بھی تھے۔