ملک بھر میں کورونا کے 526نئے کیسز ریکارڈ،893صحتیاب

296

اسلام آباد (صباح نیوز)24گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کوروناکے 526نئے کیسز ریکارڈ، مزید6مریض انتقال کرگئے، 893صحتیاب ہوکر گھروںکو چلے گئے ، ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 5673رہ گئی۔نیشنل کمانڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے اتوار کے روز جاری تازہ اعدادوشمار کے مطابق 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کوروناوائرس کے 31,411ٹیسٹ کیے گئے جس میں 526افراد میں کورونا مثبت آیا ،ملک بھر میں 893مریض صحتیاب ہوکر گھروںکو چلے گئے جبکہ مزید 6مریض کورونا سے انتقال کرگئے ہیں۔ پاکستان بھر میں اب تک کوروناوائرس کے 2,939,780ٹیسٹ کیے جا چکے ہیںجس میں کوروناوائرس سے کل 301,481 افراد متاثر ہوئے ہیں ۔ملک بھر میں اب تک کوروناوائرس کے 289,429مریض مکمل طور پر صحتیاب ہو چکے ہیں۔ ملک میں کوروناوائرس کے فعال کیسز کی تعداد 5,673رہ گئی ہے۔ صوبہ سندھ ملک بھر میں کوروناوائرس کے مریضوں، اموات، ایکٹو کیسز اور صحتیاب ہو نے والے مریضوں کے اعتبار سے پہلے نمبر پر ہے، جبکہ صوبہ پنجاب دوسرے نمبر پر ہے۔