وفاق کے غیر جمہوری انداز کو قوم بھگت رہی ہے‘غفور حیدری

297

مٹیاری (آن لائن) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ وفاق کے غیر جمہوری انداز کو قوم بھگت رہی ہے‘پشت پناہوں نے دھاندلی کرکے وفاقی حکومت کو سلیکٹ کیا‘ اگر سلیکٹرزہاتھ کھینچ لیں تو ہمارے مطالبات پورے ہوجائیں گے۔ مخدوم ہاؤس میں مخدوم امین فہیم کے بیٹے مرحوم مخدوم عقیل الزماں کے بیٹے کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کے غیر جمہوری انداز کو قوم اور برسراقتدار لانے والی قوتوں کو بھی بھگتنا پڑے گا‘ جے یوآئی نے تحریک چلائی تو وفاقی حکومت کھوکھلی ہوگئی اور اکثریت بھی کھودی ہے‘ بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ زیرو ہے‘ ملک کو معاشی طور وفاقی حکومت نے دیوالیہ نے بنا دیا ہے۔