غیر قانونی عمارتیں بنانے میں مافیاملوث ہے،حلیم عادل شیخ

141

کراچی(صباح نیوز)لیاری کوئلہ گودام کے قریب بلڈنگ گرنے پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ جائے وقوع پرپہنچے ،حلیم عادل شیخ نے متاثرین سے ملاقات کر کے تفصیلات معلوم کیں اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حلیم عادل شیخ نے کہا کہ غیر قانونی عمارتیں بنانے میں مافیاملوث ہے، سندھ حکومت سرپرستی کرتی ہے، غیر قانونی تعمیرات، چائنا کٹنگ میں کوئی بھی افسر یا پارٹی ملوث ہو کارروائی کی جائے۔