مچھر کالونی میں ایک شخص قتل

157

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکس تھانے کی حدود میں واقع مچھر کالونی صدام چوک پر نا معلوم ملزمان کی فائرنگ سے 29 سالہ صدام ولد جعفر بنگالی گولی سینے میں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے پولیس کے مطابق قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے ادھر حسن اسکوائر پر واقع نعمان آرکیڈ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل ملز مان نے 55سالہ ڈاکٹر سریندرسنگھ کو گولی مار کے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے ۔