ایک ہفتے کے دوران 838 ملزمان گرفتار کیے‘پولیس

150

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کی گئی اپنی کارروائیوںکی رپورٹ جاری کردی۔پولیس ترجمان کے مطابق کراچی پولیس نے گزشتہ ہفتے کراچی کے ایسٹ، ویسٹ اور سائوتھ زون میں چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 838 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی 57 کلو سے زائد چرس اور 656 گرام ہیروئن برآمد ہوئی،گرفتار اسٹریٹ کرمنلز سے شہریوں سے لوٹ مار اور دیگر وارداتوں میں استعمال شدہ 111 سے زائد مختلف اقسام کا غیر قانونی اسلحہ بمع ایمونیشن تحویل میں لے لیا جسے فارنزک کیلیے بھیجا جا چکا ہے۔گزشتہ ہفتے پولیس کی انسداد جرائم مہم کے دوران 7 مقابلے ہوئے۔