معاشی بحالی کے نام پرغریبوں کا استحصال بند کیا جائے‘سنی تحریک

149

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ معاشی بحالی کے نام پر مہنگائی اور غریبوں کا استحصال بند کیا جائے،آٹا،دالیں،چینی دودھ،انڈے اور سبزیاں مہنگی کرناغریب دشمنی ہے، حکومتی دعوؤں کے باوجود مہنگائی کم نہ ہوسکی 22اشیا کی قیمتوں میں اضافہ سے غربت مزید بڑھے گی،بیرونی پالیسیاں غریب دشمن ہیں عوام کا استحصال بند کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر ملاقات کیلیے آئے ہوئے عمائدین شہر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ ناموس رسالتؐ عظمت صحابہ واہلبیتؓریلی نے عوام کے سمندر کے باوجود آئین کی بالادستی کو یقینی بنایا،صحابہ کرامؓ کی شان میں گستاخی کرنیوالے فرقہ واریت کے ذریعے ملک کو کمزور کرنا چاہتے ہیں،صحابہ کرام واہلبیت کے غلاموں نے عوامی سمندر کے باوجود ان کے باطل نظریات وسوچ کو زائل کردیا ہے،قانون پسند ہیں ریاست اور حکومت ذمے داری پوری کرتے ہوئے گستاخ صحابہ کو فوری گرفتار کرئے،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ہماری امن پسندی کو کمزوری سے تعبیر نہیں کیا جائے،بانیان پاکستان کی اولاد ہیں ملک کو کسی طور بھی نقصان نہیں پہنچنے دینگے،ملک کی غالب اکثریت نے پاور شو کرادیا ہے کہ کراچی نبی کریم ؐکے غلاموں اور صحابہ واہلبیتؓ سے محبت کرنیوالوں کا شہرہے،توہین صحابہ کے ملزمان کو گرفتار اور توہین آمیز رویے ترک نہ کئے گئے تو ملک بھر میں عوام کا سمندر سڑکوں پر ہوگا۔